Main Menu

حریت قیادت کی جانب سے شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت

مقبوضہ کشمیر میںمیر واعظ عمرفاروق کی سرپرستی میں قائم فورم نے شمالی کشمیر کے علاقے رفیع آباد میں بھارتی فورسز کے ہاتھوںشہید ہونیوالے پانچ کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری قوم کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں تاخیر کی بھارتی پالیسی سے نہ صرف مقبوضہ علاقے میں خونین واقعات کاباعث بن رہی ہے بلکہ پورے خطے کا امن و استحکام بھی داﺅپر لگا ہوا ہے اور وقت آگیا ہے کہ خطے کے محفوظ مستقبل کی خاطر مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے بامعنی اقدامات کئے جائیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گریز اور رفیع آباد میں شہید ہونے والے نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں قتل عام کا بنیادی سبب ہٹ دھرمی پر مبنی بھارتی رویہ ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیا ن میں کہا کہ مقبوضہ خطے میں امن کے سب سے زیادہ خواہاںخود کشمیری ہیں لیکن بھارت ان کی حق پر مبنی جدوجہد کو فوجی طاقت کے ذریعے دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیراہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری صرف اور صرف اپناپیدائشی حق، حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں جسکا وعدہ عالمی برادری اور خود بھارت نے ان کے ساتھ کر رکھا ہے۔علاوہ ازیں حریت رہنماﺅں اور مختلف تنظیموںنے ممتاز حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کو ان کی شہادت کی دسویں برسی پر شاندرا خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے شیخ عبدالعزیز کو 11اگست 2008ءو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا جب وہ مقبوضہ وادی کے معاشی بائیکاٹ کے خلاف سرینگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*