Main Menu

سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی

سعودی عرب میںرواں ماہ فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلہ میںفضائی ، بری اور بحری راستوں کے ذریعے پہنچنے والے عازمین کی تعداد 1057880 ہو گئی ہے۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی نظامتِ عامہ برائے پاسپورٹس کے مطابق یہ تعداد گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران حجازِ مقدس پہنچنے والے عازمینِ حج کے مقابلے میں 7فی صد زیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق فضائی سفر کرکے سعودی عرب آنے والے عازمین حج کی تعداد 998111 ہے.برّی ذرائع سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 45 515 ہے اور 10554 عازمین بحری سفر کرکے آئے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*