Main Menu

نئی قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ اگست کو طلب

پاکستان کے نگران وزیراعظم کی شفارش پر صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ اگست کو طلب کر لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے اجلاس بلانے کے لیئے باقاعدہ سمری نو اگست کو صدر مملکت ممنون حسین کو ا رسال کی تھی جس پر صدر ممنون حسین نے تیرہ اگست کو اجلاس طلب کرلیا۔بتایا جا رہا ہے کہ آنے والے دنون میں صدر ممنون حسین کا پہلے سے ایک غیر ملکی دورہ طے ہے اگر وہ اس پربضد رہے تو سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی قائم مقام صدرکے طور پر نو منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔
سمری کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کے پہلے روز 13اگست کو نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جبکہ 15اگست کو سپیکر اور17اگست کو وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔تاہم پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کے مطابق عمران خان سولہ اگست کو حلف اٹھا سکتے ہیں۔
تاہم ایک بات طے ہے کہ چودہ اگست کو اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا اس روز یوم پاکستان کی قومی تقریبات میں نگران وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا ظفر اقبال جھگڑا نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔سندھ اور بلوچستان کے علاوہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 13 سے 15اگست کے درمیان کس روز بلایا جا سکتا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*