Main Menu

پاکستان کے لیئے ایٹمی دھماکوں جیسی خبر:سندھ میں پیٹرولیم کے وسیع ذخائر دریافت

معاشی لحاظ سے بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے پاکستان کے باسیوں کے لیئے بڑی خبر آ گئی۔ سندھ کی میٹھی دھرتی میں پیٹرولیم کے وسیع ذخائر دریافت ہو گئے جس پر ایک غیر ملکی کمپنی نے کام بھی شروع کر دیا ہے۔

اس ضمن میں خارجہ امور کے نگران وزیر حسین عبداللہ ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم کے وسیع ذخائر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی کمپنی نے سندھ کوسٹل ایریاز میں پٹرولیم کے وسیع ذخائر دریافت کئے ہیں جو پانچ ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کے عوام کیلئے دوسری بڑی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنی نے ڈرلنگ کے لئے مطلوبہ رقم او جی ڈی سی ایل کو ادا کر دی ہے۔ پٹرولیم کی تلاش کیلئے 5 ہزار میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ آسان ٹاسک نہیں تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*