Main Menu

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے 3ماہ بعد خصوصی حکم جاری کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نئی پابندیاں ایران کی کارسازی کی صنعت، سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی تجارت کے علاوہ ایران کی کرنسی اور اس کے دیگر مالیاتی سودوں پر اثر انداز ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پانچ نومبر سے امریکہ۔۔ ایران کی ایندھن سے متعلقہ تجارت پر بھی پابندیاں عائد کر دے گا۔ اس سے غیر ملکی مالیاتی اداروں کے ایران کے مرکزی بینک سے لین دین پر شدید منفی اثر پڑے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*