Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی احمد تمیمی کی رہا ئی

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطین کی بہادر بیٹی سترہ سالہ احد تمیمی کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق احد تمیمی گزشتہ برس پندرہ دسمبر کو عالمی میڈیا کی نظروں میں آئی جب اس نے مغربی کنارے میں ایک احتجاج کے دوران جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی کو تھپڑ رسید کر دیا ،جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔احد تمیمی کو انیس دسمبر کی رات اپنے گھر سے گرفتار کیا گیا۔احد تمیمی کو جیل میں ا?ٹھ ماہ کی قید و بند کی صعوبتیں اٹھانے کے بعد گزشتہ شب رہائی مل گئی ہے تاہم جیل کی سخت تکالیف نازک اور کم سن لڑکی کے پایہ استقلال میں لرزش نہیں لا سکیں۔ اسرائیلی حکام نے احد تمیمی کی رہائی کی تصدیق کردی ہےاور رہائی کے بعد احد تمیمی والدہ کے ہمراہ مغربی کنارے پہنچ گئی ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*