Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

سیکورٹی اداروں کی کاروائی: مستونگ دھماکے کا اہم سہولت کار ہلاک

پاکستان کے سیکورٹی اداروں کے ایک کامیاب آپریشن کے دوران بلوچستان میں ضلع قلات کے علاقے میں مستونگ خودکش دھماکے کے ایک سہولت کار کو ہلاک کر دیاگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والا داعش کا ایک کارندہ تھاجس کی شناخت ہدایت اللہ کے نام سے کئی گئی ہے جو ضلع قلات کے ایک گاوں دارنجو کے ایک گھر میں چھپا ہواتھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جمعے کے روز سیکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں سرچ آپریشن کیا جس دوران داعش بلوچستان کا امیر ہدایت اللہ عرف مفتی اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مارا گیا۔ہدایت اللہ وہ شخص ہے جس نے مستونگ واقعہ کے خودکش حملہ آور کو روانہ کیا تھا۔
یا درہے کہ ضلع مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں ایک سیاسی پارٹی کے جلسے کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں نوابزادہ سراج درانی سمیت151 لوگ شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*