Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

بیلجیئم : پاکستانی انتخابات کی گرمی یورپ میں بھی پہنچ گئی

پچیس جولائی کو پاکستان میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں لیکن اس کی گرمی یہاں یور پ میں بھی کم محسوس نہیں ہو رہی ۔ اس حوالے سے پاکستانی کمیونٹی میں روایتی جوش و خروش پایا جا رہاہے۔

لگ رہا ہے کہ جیسے انتخابی دنگل کا بگل انٹورپ، برسلز، ایمسٹرڈیم، برلن، بارسلونا اور لندن میں بھی بج رہا ہے۔

اگرچہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس لحاظ سے سست روی بلکہ مجرمانہ غفلت کا شکار رہیں کہ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیئے دکھاوے کا کام بھی نہیں کیا۔ بہرحال سمندر پار پاکستانیوں نے خاص طور پر یورپ میں بسنے والے پاکستانیوںنے یورپ کے ہر ملک اور شہر میں ایک چھوٹا پاکستان بسایا ہوا ہے جہاں وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں روایتی انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس وقت یہاں بھی پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن میں مقابلہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پچھلے کچھ عرصہ سے بڑی تیزی سے اپنا مقام بنا رہی ہے اور اس کے مقامی رہنما و کارکن مختلف تقاریب سجانے میں بھی نمایاں نظر آتے ہیں۔

پچھلے دنوں تحریک انصاف بیلجیئم نے انتخابی مہم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی جس کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہے۔
تصاویر: خواجہ ظفر






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*