Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ:نگران وفاقی وزراء پوری تنخواہ عطیہ کریں گے

پاکستان کی نگران وفاقی حکومت کے وزراءنے اپنی پوری تنخواہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان کے چیف جسٹس ، جسٹس ثاقب نثار نے پانی کے مسلے پر ازخودنوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ملک میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیئے ڈیم ضرور بنیں گے۔ انہوں نے سب سے پہلے خود ڈیم کی تعمیر کے لیئے دس لاکھ عطیہ کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستان آرمی کی جانب سے بھی مالی تعاون کے اعلان سامنے آئے۔

اب بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران نگران وفاقی وزراءنے اس عزم کا اظہار کیا تو نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اس اقدام کو سراہا۔

کابینہ نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ وفاقی حکومت کے ملازمین دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں رضاکارانہ طور پر عطیات جمع کرائیں اور تجویز کیا کہ گریڈ ایک سے سولہ تک ملازمین ایک دن کی تنخواہ جبکہ گریڈ سترہ تا گریڈ بائیس کے ملازمین دو دن کی تنخواہ بطور عطیہ جمع کرائیں۔

کابینہ نے واضح کیا کہ ایسے ملازمین جو عطیہ نہ دینا چاہیں ان پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*