Main Menu

افغان حکومت اور طالبان جنگ بندی کرکے مذاکرات شروع کریں: اعلان مکہ

سعودی عرب میں ہونے والی علماءکانفرنس نے افغانستان میں عرصہ دراز سے جاری جنگ کے خاتمے ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت اور طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

علما کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مذہبی رہنماوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر مکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ افغانستان میں موجود فریقین جنگ بندی کرکے تشدد کے خاتمے کے لیے اسلامی اقدار پر مبنی براہ راست امن مذاکرات شروع کریں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا کہ مکہ کانفرنس سے افغانستان میں سلامتی اور استحکام کا نیا باب کھلے گا۔

اس اعلامیہ میں براہ راست افغان حکومت اور طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گی ہے جبکہ تیسرے اور اہم فریق امریکا سے کسی قسم کا بھی مطالبہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ یہ جنگ امریکہ کی جڑواں عمارتوں پر2001 میں ہونے والے حملے کے بعد شروع کی گئی تھی جس میں سینکڑوں امریکی ہلاک ہوئے تھے۔

امریکہ اور یورپ( نیٹو) کی قیادت میں شروع ہونے والی اس جنگ میں لاکھوں افغانی مار ے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کے حملوں میں قابض سیکورٹی فورسز کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں تاہم کثیر تعداد میں عام افغانی بھی طالبان کے حملوں کے نتیجے میں جان سے مارے گئے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*