Main Menu

افواج پاکستان کا انتخابات میں براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے، میجر جنرل آصف غفور

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کا انتخابات میں براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے، افواج پاکستان اس انتخابی عمل میں مکمل طور پر غیر سیاسی اور غیر جانبدار رہتے ہوئے ادا کریں گی ،پاک فوج کی کوئی سیاسی جماعت یا وابستگی نہیں ہے، الیکشن پر فوج سے زیادہ کوئی مطمئن اور خوش نہیں ہے، الیکشن سے متعلق تمام شکوک و شبہات دم توڑ گئے، 25 جولا ئی کوعوام ملک کو ایک نئی جمہوری حکومت کی طرف لے کر جائیں گے، پاک فوج اللہ تعالی کی مخلوق ہے جو جانوں کا نذرانہ دیتے ہوئے پاکستان کے عوام کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی، پاکستان کے عوام کسی کو بھی منتخب کریں، جسے نتائج کے بعد وزیراعظم مقرر کیا جاتا ہے وہی وزیراعظم ہوگا، پاک فوج ایسا ماحول فراہم کرے گی کہ ووٹر کو کسی بھی دباو میں نہ لایا جائے اور وہ اپنی مرضی سے ووٹ دے، الیکشن کا عمل کسی بھی قسم کی بے ضابطگی تعصب اور پسند ناپسند سے بالاتر ہو، بیلٹ باکس میں 100 ووٹ ڈالے گئے ہوں تو 100 ہی نکلیں، پاکستان میں ایسے کونسے الیکشن ہیں جن میں دھاندلی کے الزامات اور پارٹیاں چھوڑنے کی روایت برقرار نہ رہی ہو، کہیں بھی افواج پاکستان کے نمائندے بے ضابطگی دیکھیں گے تو الیکشن کمیشن کو بتائیں گے، امیدواروں کو جیپ کے نشانات آئی ایس آئی یا فوج نے نہیں بلکہ الیکشن کمیشن نے الاٹ کیے ہیں ، ملک بھر میں 85 ہزار 307 پولنگ اسٹیشنز48 ہزار 500 عمارتوں میں بنائے گئے ہیں جن کی سکیورٹی کے لیے 3 لاکھ 71 ہزار 388 اہلکار درکار ہیں، ہر پولنگ سٹیشن کے اندر دو ،دو فوجی اہلکار تعینات ہوںگے۔ وہ منگل کو آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ میں میڈیا کو الیکشن کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دے رہے تھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*