Main Menu

پشاور میں خود کش حملہ: اے این پی کے ہارون بشیر سمیت بارہ شہید،درجنوں زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے یکہ توت میں اسفند یار ولی کی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی انتخابی مہم کے دوران بم دھماکہ سے بارہ افراد شہید اور تیس کے قریب زخمی ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں صوبائی اسمبلی حلقہ 78 کے امیدوار اور بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور بھی شامل ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک خودکش دھماکہ تھا جو ہارون بلور کی کارنر میٹنگ کے دوران رات گیارہ بجے ہوا۔
اے این پی کے امیدوار ہارون بلور انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرنے آرہے تھے کہ دھماکا ہوا جس سے وہ زخمی ہو گئے، انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور بھی ان کے ہمرا تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
ہارون بلورکے والد اے این پی کے کہنہ مشق رہنما بشیر بلو ر بھی پشاور میں 2012 میں انتخابی مہم کے دوران خود کش دھماکے کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے تھے۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ہسپتال میں سیکیورٹی کے نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور عمران خان سمیت ملک کی اہم سیاسی شخصیات نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*