Main Menu

ڈیم بناﺅ مہم:عدلیہ کے بعد مسلح افواج بھی قوم کے شانہ بشانہ

ایک طرف جہاں پاکستان پر چار عشروں سے حکمرانی کرنے والا شریف خاندان کرپشن کے پیسے سے بنائی ہوئی اپنی جائیدادوں اور اپنی سیاسی بقا کے لیئے ہاتھ پاﺅں مار رہا ہے دوسری جانب ملک کے سب سے اہم پانی کے مسئلے کے پیشِ نظر پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لئے اپنی دو دن کی تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ میں تینوں مسلح افواج کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے دو دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے جبکہ سپاہی ایک دن کی تنخواہ دیں گے، مسلح افواج نے بحیثیت ادارہ یہ قدم اٹھایا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے ڈیمز پاکستان کے لئے کا نعرہ بھی لگایا۔

توقع کی جار ہی ہے کہ پاکستان کے عام فوجی ا ور افسران کی جانب سے کروڑوں کی امدادی رقوم اکٹھی ہوں گی تاہم اس حوالے سے پاکستان کے دیگر اداروںخاص طور پر چاروں صوبوں کے محکمہ پولیس اور ملک کی وفاقی و صوبائی بیورکریسی کی جانب سے فی الحال خاموشی ہے۔

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی اس میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ان میں سے ایک سابق حکمران جماعت تو فی الحال اپنی سیاسی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے ، ان کی نظر میں پانی کا مسلہ نچلے د رجے پر آ تا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس نے ملک میں پانی کی قلت کے حوالے سے ملک میں دو ڈیموں کی تعمیر کا اہم فیصلہ دیا تھا ۔ سب سے پہلے انہوں نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے خود دس لاکھ کا عطیہ دیا اور ساتھ ہی ایک بنک اکاﺅنٹ کھلونے کا حکم دیا جس میں ملک اور ملک سے باہر رہنے والے پاکستانی امدادی رقوم جمع کروا سکیں گے۔

پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ کے چیئرمین نے بھی پندرہ لاکھ کا عطیہ دیا ہے ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*