Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

شہید برھان وانی کی قربانی رائیگان نہیں جائے گی، چیئرمین کشمیرکونسل

چیئرمین کشمیرکونسل یورپ (ای یو) علی رضاسید نے کہاہے کہ شہید برھان وانی کی قربانی رائیگان نہیں جائے گی۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے شہید مظفربرھان وانی کی دوسری برسی کے حوالے سے یہاں برسلزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہید وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے علی رضاسید نے کہاکہ شہید برھان وانی کشمیرکے ایک عظیم سپوت تھے اور ان کی شہادت نے جدوجہد آزادی کشمیر میں ایک نئے باب کا اضافہ کیاہے۔ شہداءنے تحریک آزادی کو تقویت بخشی ہے اور ہم شہدائ کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے۔ علی رضاسیدنے کہاکہ کشمیر ی ہرگزاپنے ا صولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ ان کی تحریک اپنے منطقی انجام تک پہنچ کررہے گی۔
چیئرمین کشمیرکونسل یورپ نے کہاکہ جب تک مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں ہوتا، یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ کشمیریوں کا موقف واضح ہے۔ وہ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔ بھارت قتل غارت اور حراست کے ذریعے کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا۔ علی رضاسید نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے اور بھارت نے بھی انہیں حق خودارادیت دینے کا وعدہ کررکھا ہے۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ آگے آئے اور بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کردار ادا کرے۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی حالیہ رپورٹ کو بھی سراہا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں کا بھرپور تذکرہ کیا گیاہے۔
انھوں نے خاص طور پر حالیہ دنوں شہید ہونے نامور صحافی سید شجاعت بخاری کے قتل کی بین الاقوامی انکواری کا مطالبہ کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*