Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

ہالینڈ: مسلم خواتین کے نقاب کرنے، برقعہ پہننے پر چار سو یورو جرمانہ

یورپ کے اہم ملک ہالینڈ نے ملک میں مسلم خواتین کے نقاب کرنے اور برقعہ پہننے پر پابندی کی توثیق کر دی۔ ہالینڈ کے ایوان زریں نے یہ بل پاس کیا تھا جس کے بعد اب ایوان بالا نے اس پابندی کو برقرار رکھنے کا بل پاس کر دیا ہے۔

ہالینڈ نے پہلی بار تیرہ بس قبل برقعہ پر پابندی کا بل پیش کیاتھا۔

اس پابندی کے باعث اب مسلم خواتین برقعہ پہن کر گورنمنٹ کی عمارتوں ، سکولوں اور ہسپتالوں میں داخل نہیں ہو سکتیں۔

اس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چار سو یورو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ تاہم اس بل پر ابھی عملدرآمد ہونا ہے۔

ہالینڈ میں اس وقت چار جماعتوں پر مشتمل اتحاد کی حکومت ہے جس میں سے ایک ڈی سکس سکس نے اس بل کی مخالفت کی۔ ان کے علاوہ ہالینڈ کی تین اور سیاسی جماعتوں ( جو حکومت میں شامل نہین)نے بھی برقعہ پر پابندی لگانے کی مخالفت کی تھی۔

ہالینڈ کے اکثریتی باشندوں نے اس بل کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ مسلمان حلقوں میں اس بل کو تعصب پر مبنی اور آزادی لباس اور آزاد ثقافتی اخلاقایات کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*