کوئٹہ میں دہشت گردی: تین لیویز اہلکار شہید

پاکستان کے ر قبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر کلی بنگلزئی کے قریب لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے بعدازاں فرار ہوگئے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں سے 2 کی شناخت انور اور نصب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
« افغانستان سے حملے: تین پاکستانی فوجی شہید، پانچ دہشت گرد ہلاک (Previous News)