Main Menu

سعودی عرب ، یورپ میں جمعہ ، پاکستان میں ہفتہ کو عید منائی جا رہی ہے

سعودی عرب، خلیجی ممالک اور برطانیہ میں شوال کا چاند نظر آنے پر جمعہ، پندرہ جون کو عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں سولہ جون ( ہفتہ) کو عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارت کے مسلمان بھی ہفتہ کو عید منائیں گے۔
عرب ممالک کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا، قطر، ترکی میں بھی شوال کا چاند نظر آنے پر جمعہ کو عیدمنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، لہٰذا پاکستان میں عیدالفطر بروز ہفتہ یعنی 16 جون کو ہو گی۔
دوسری جانب خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے امام مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ایک بار پھر الگ سے عید منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پوپلزئی کے مطابق چاند نظر آنے کی پینتالیس شہادتیں موصول ہوئیں ہیں لہذاعید جمعہ کو منائی جا ئے گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*