Main Menu

جنرل باجوہ کا دورہ افغانستان: افغان قیادت و امریکی جنرل سے ملاقاتیں

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے وفود مشترکہ مفادات پر بات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان صدر کی دعوت پر آرمی چیف کے دورے کے دوران ان کی ملاقات چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور افغانستان میں اعلیٰ امریکی کمانڈر جنرل جون نکولسن سے ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے افغان حکام کے طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے حوالے سے کہا کہ ان اقدامات سے خطے میں دیر پا امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے وفود کی ملاقات کے دوران متعدد امور زیر بحث آئے جن میں افغانستان میں مصالحت کا عمل، داعش کے ابھرنے پر نظر رکھنے اور پاک افغان سرحد پر دہشت گردی شامل ہے۔
ریزولیوٹ سپورٹ مشن (آر ایس ایم) کے کمانڈر جنرل نکولسن سے بات چیت کے دوران جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش کے امریکا اور نیٹو افواج تشدد کی فضا کے خاتمے میں کامیابی حاصل کرلے اور افغانستان کو امن پسند اور مستحکم بنادے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*