Main Menu

نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں اضافہ

سابق چیف جسٹس ناصر الملک کی نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیاہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 105 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نگراں حکومت نے مٹی کا تیل 4 روپے 46 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 6 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی بھی منظوری دے دی۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*