Main Menu

افغانستان: طالبان کا 17سال میں پہلی بار جنگ بندی کا اعلان

افغانستان میں حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی پہلی مرتبہ عیدالفطر کے پیش نظر تین دن جنگ بندی کرنے کا اعلان کردیا۔

افغانستان میں گزشتہ 17سال کے دوران طالبان کی جانب سے پہلی مرتبہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔طالبان ترجمان کے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ عید کے تین دن افغان فوجیوں کے خلاف عسکری کارروائیاں نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،تاہم جنگ بندی کا اعلان غیر ملکی فوج کے لیے نہیں،کسی بھی حملے کی صورت میں اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صوبہ قندوز میں طالبان کے حملے میں19افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل افغان حکومت نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد طالبان نے بھی جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*