Main Menu

پاکستان ،امریکہ کا مشترکہ اہداف کے حصول پراتفاق

امریکہ کے نائب صدرمائیک پینس نے نگران وزیراعظم ناصرالملک کو ٹیلی فون کیا اور صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے نگران حکومت کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

وزیراعظم ناصرالملک اورنائب صدر پینس نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور افغانستان میں امن واستحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول پراتفاق کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ نگران حکومت آزادانہ، منصفانہ ،شفاف اور پرامن انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*