Main Menu

پروفیسر حسن عسکری پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ مقرر، ن لیگ کا واویلا

پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے لیئے پروفیسر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاپ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے متفقہ طور پر کی گئی۔

صوبہ پنجاب کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور حزب مخالف کے رہنما محمود الرشید کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لیئے چار میں سے کسی ایک شخصیت کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا گیا ۔ پارلیمانی کمیٹی بھی یہ گتھی سلجھانے میں ناکام رہی جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈاکٹر حسن عسکر ی کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا۔

حسن عسکری ایک پڑھے لکھے اور سلجھے انداز میں بات کرنے والی علمی شخصیت ہیں جن کی پاکستان کی سیاست پر بھی گہری نظر ہے۔ تاہم مسلم لیگ ن نے ان کی تقرری کو متنازعہ بنانے کے لیئے واویلا شروع کر دیا اور میڈیا میں خبریں گردش کر تی رہیں کہ ن لیگ نے پروفیسر حسن عسکری کی تقرری کو مسترد کر دیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے اعتراض کو مسترد کردیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن کو چار نام بھیجے گئے تھے۔ آئین اور قانون کے تحت متفقہ طور پر پروفیسر حسن عسکری کا نام نگراں وزیراعلی کے طور پر منظور کیا گیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*