Main Menu

بھارت خطے کو اسلحے کے دوڑ میں جھونک رہا ہے: پاکستان دفتر خارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت خطے کو اسلحے کے دوڑ میں جھونک رہا ہے،بھارت کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی حکومت اس پر آمادہ نہیں۔ہماری مسلح افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔پانی کا مسئلہ ہماری شہہ رگ ہے،کشن گنگا کے حوالے سے عالمی بنک اپنی ذمہ داری پوری کرے۔صدرمملکت ممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے (کل)9 جون کو چین کا دورہ کریں گے۔صدر مملکت اپنے چینی ہم منصب زی جن پنگ کے علاوہ ایس سی او کے رکن ملکوں کے دیگر رہنماوں سے بھی ملاقات کریںگے۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران حال ہی میں بھارت کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اس خطے کو اسلحہ کی دوڑ میں جھونک رہا ہے۔پاکستان بھارت کیساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے لیکن بھارتی حکومت کا مخاصمانہ رویہ بنیادی رکاوٹ ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی بیانات سے گھبرانے والے نہیں،ہماری مسلح افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں،ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔پاک روس تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور روس اہم توانائی پارٹنرز ہیں،دونوں ملکوں کے مابین توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان سمندر میں گیس پائپ لائن بچھانے سے متعلق منصوبہ زیر غور ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*