فضل الرحمان نے نگران وزیراعلی سندھ کا حلف اٹھالیا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے نگراں وزیراعلی فضل الرحمان نے گورنر ہاوس میں نگراں وزیر اعلی کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب ہفتہ کے روز وزیر اعلی ہاﺅس میں ہوئی جہاں تقریب کا آغاز قومی ترانہ اور تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سابق وزرائ، بیوروکریٹس، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نگراں کابینہ متوازن ہوگی۔ تمام جماعتوں کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں اور میرا واحد مقصد شفاف انتخابا ت کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں تک اقتدار کی منتقلی میری اولیں ذمہ داری ہے۔ نگراں وزیر اعلی نے عوام اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام اور سیاسی جماعتوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ وزیر اعلی ہاﺅس پہنچنے پر نگراں وزیر اعلی سندھ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
(Next News) چین کی ترقی دیکھ کر حیران رہ گیا: چیف جسٹس ثاقب نثار »