Main Menu

باہمی تعاون سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر نا ہوگا: چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ انتہا پسندی تمام ممالک کیلئے ایک خطرہ ہے اور ہمیں باہمی تعاون سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر نا ہوگا۔
جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی سپریم کورٹس کے سربراہان کی کانفرنس ہوئی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان کی نمائندگی کی۔شنگھائی تعاون تنظیم کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور انتہا پسندی تمام ممالک کیلئے ایک سیکورٹی خطرہ ہے ، اس کے لئے ہمیں مل کر اس کا خاتمہ کرنا ہوگا، ہمیں دشمنوں کیلئے زمین تنگ کر نا ہوگی ،ہمیں مل کردہشت گردی کے خاتمے کا عہد کرنا ہوگا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کےلئے باہمی تعاون ضروری ہے ، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی عدلیہ کانفرنس قابل ستائش ہے ،اس سے قانونی معاونت اور علاقائی تنازعات کے حل کےلئے میکنزم میں مدد ملے گی۔
کانفرنس سے خطاب میں جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یکساں قوانین ،تدابیر ،اجتماعی سوچ اور معلوماتی تبادلے سے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*