سردار کامل عمرکی بھائیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت، وزیر اعلیٰ سے ملاقات

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار کامل عمر نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور پنجاب کے وزیراعلی ٰ محمدشہبازشریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سردار کامل عمر ،سردار عادل عمر اور سردار عاقل عمر نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ انہیں محمد شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔
وزیراعلیٰ نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاست عوامی خدمت کی سیاست ہے ہم نے قوم سے جو وعدے کئے انہیں پورا کیا۔ آئندہ الیکشن میں بھی باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے۔
سردار خالد عمر مرحوم کے صاحبزادگان کا تعلق لاہو کے مضافاتی علاقے مانگا منڈی سے ہے۔سردار عادل عمرحلقہ این اے ایک سو چھتیس سے مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار ہیں۔
« وزیرداخلہ احسن اقبال فائرنگ کے واقعہ میں زخمی (Previous News)