Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

کوئٹہ : پولیس وین پر خود کش حملہ: چھ اہلکار شہید

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ائرپورٹ روڑ میں پولیس وین پر ہونے والے خود کشن دھماکے میں کم از کم 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق اس واقعے میں پولیس اہلکار دہشت گردوں کا نشانہ تھے جس میں 6 پولیس کے اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو خود کش حملہ آروں نے کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ایف سی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔
میاں غنڈی میں فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا اور خوش قسمتی سے کسی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی سخت مذ مت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے حملے میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور آئی جی بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*