Main Menu

ملالہ کی پاکستان آمد پر شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جمعرات کو وزیراعظم کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب ‘ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن ‘ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن بھی موجود تھیں۔ ملالہ یوسفزئی اپنے خاندان کے ہمراہ جمعرات کی علی الصبح اسلام آباد پہنچی تھیں۔
ملالہ تقریباً ساڑھے پانچ سال کے عرصے کے بعد برطانیہ سے پاکستان واپس آئی ہیں۔
ادھر ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں جمعرات کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ پاکستان نے لڑی اور اس میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی مسلح افواج، پولیس، سیکورٹی اداروں اور عام شہریوں نے اس جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے جن کی بدولت آج پاکستان میں امن قائم ہو چکا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ آج ہماری بچی جس نے دنیا میں بے پناہ شہرت حاصل کی، وہ اپنے گھر واپس آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی جب یہاں سے گئیں تو صرف 13 سال کی تھیں اور اب واپس آئی ہیں تو وہ دنیا کی ایک مشہور شخصیت ہیں۔ دنیا نے ان کو عزت دی ہے، پاکستان بھی ان کو عزت دے گا۔ انہوں نے ملالہ یوسف زئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آپ کا گھر ہے، ہم آپ کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں، آپ جب چاہیں یہاں آئیں۔ اب آپ عام شہری نہیں ہیں، آپ کی سکیورٹی ہم پر لازم ہے۔

تقریب سے ملالہ یوسف زئی نے بھی خطاب کیا ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*