Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مندبنایا جا رہا ہے:ریجنل ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن محمد ذوالفقار جتوئی

ریجنل ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن محمد ذوالفقار جتوئی نے وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بلوچستان بوائے اسکاوٹ میں قائم سینٹر کا دورہ کیا ۔

صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد طیب لہڑی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ عبدالکریم کھیازئی ، نظام الدین مینگل ، عرفان محمد خان ، حاجی عبدالقیوم ، عبدالواحدکاکڑ و دیگر حکام بھی انکے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ان کو سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا گیا ۔

ریجنل ڈائریکٹر محمد ذوالفقار جتوئی نے ادارے کے زیر انتظام مختلف شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ مختلف شعبوں میں صوبے کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور عملی زندگی کے لئے تیار کرنے کی تربیت فراہم کررہا ہے۔ جس میں ٹیلرنگ ، بیوٹیشن ، انگلش لینگویئج، ویلڈنگ اور کمپیوٹر کورسسز شامل ہیں۔ اور انہیں ماہانہ معاوضہ بھی دیا جاتا ہے ۔ ادارہ تربیت پانے والوں کو ٹریڈ سے متعلق آلات ودیگر سامان بھی فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی تربیت پانے والوں کو چھ ماہ کے کورس کے دوران ماہانہ تین ہزارروپے بھی ہر طالبعلم کو دیئے جاتے ہیں ۔ تربیت پانے والے نوجوانوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی تصدیق شدہ اسناد دی جاتی ہیں جو انہیں بیرون ملک روزگار کے لئے بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری انفارمیشن محمد طیب لہڑی نے ادارے کی صوبے کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کارکردگی قابل تحسین اور قابل فخر ہے ۔ انہوںنے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*