Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /customers/5/9/3/siasatpakistan.com/httpd.www/wp-content/themes/newspress-extend/function/imp.php on line 26
Main Menu

پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں پھر کمی

بائیس کروڑ عوام کے ملک پاکستان میں ایک بار پھر انٹر بینک تجارت میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 115.50 روپے تک پہنچ گئی۔

منگل کے روز سٹیٹ بینک کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ مارکیٹ میں اس کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔

معاشی و اقتصادی ماہرین کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پانچ فیصد اضافے کا نتیجہ مہنگائی کے طوفان کی صورت میں آئے گا اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی ۔

ماہرین اقتصادیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ذرِ مبادلہ کے ذخائر میں بہت کمی آ گئی ہے جس سے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے ملک سے سرمایہ چلا جاتا ہے اور سرمایہ دار یہاں آنا نہیں چاہتے اور یہ ہر طرح سے نقصان دہ ہے۔

یادرہے کہ جولائی 2017 میں ڈالر کی قیمت 106 روپے تھی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*