Main Menu

صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب، حکومتی امیدوار ظفرالحق کو شکست

صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ۔ انہوں نے حکومتی اتحاد کے راجہ ظفر الحق کو شکست دی۔

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی نے کل ایک سو تین ووٹوں میں سے ستاون ووٹ حاصل کیئے جبکہ راجہ ظفر الحق کو چھیالیس ووٹ ملے۔ حکومتی اتحاد کا ایک ووٹ ( اسحاق ڈار جو کہ برطانیہ میں مفرور ہیں) ڈالا نہ جا سکا۔

آزاد حثیت سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد صادق سنجرانی نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا۔

ان کی زیر نگرانی بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

یہ مقابلہ حکومتی حمایت یافتہ امیدوار عثمان کاکڑ اورحزب اختلاف کے نمائندے سلیم مانڈوی والا کے درمیان ہواجس میں سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے۔ انہوں نے54 ووٹ حاصل کیئے۔

حکومتی اتحاد کے عثمان کاکڑ کو44 ووٹ ملے۔

نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا سے چیئرمین سینیٹ نے حلف لیا۔

قبل ازیں نو منتخب چون سینیٹر ز میں سے ترپن نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*