Main Menu

مشرقی غوطہ: بمباری جاری، ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے تجاو ز کر گئی

شام کے مشرقی علاقے غوطہ میں بشارالاسد کی حکومتی فوج کی جانب سے تازہ بمباری کے باعث شہر ککی مزیددرجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ علاقے میں پچھلے تین ہفتوں سے جاری لڑائی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1100سے تجاوز کرگئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات کے باوجود شامی حکومت اور روسی حمایت یافتہ فوج کی جانب سے غوطہ میں باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ علاقے کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے زمینی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

شامی حکومت کے مطابق لڑائی میں 50 فیصد سے زائد علاقے پر قبضہ کیا گیا ہے تاہم باقی علاقہ اب بھی باغیوں کا مرکز بنا ہوا ہے جس کا دیگر علاقوں سے رابطہ واضح طور پر کٹ گیا ہے۔

دوسری جانب حموریہ، سقبا اور مسرابا میں بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے ہیں جہاں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*