Main Menu

پی ایس ایل مقابلوں میں” مجھے کیوں نکالا“ کے نعرے گونج اٹھے

پاکستان سپر لیگ کا تیسر اایڈیشن اپنی آخری مراحل میں داخل ہورہا ہے لیکن شائقین کرکٹ کی ان مقابلوں میں دلچسپی میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ جمعہ کے روز دبئی میں مقامی چھٹی کی بدولت لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم امڈآئی تاہم سٹیڈیم میں مزید تماشائیوںکے بیٹھنے کی گنجائش موجود تھی ۔

پاکستان کے شہر وں کراچی ، لاہور ،ملتان اور پشاور سے شائقین کرکٹ پاکستانی پرچم میں رنگے ہوئے تھے ۔ کراچی سے آیا سپیشل بچہ بھی شائقین کرکٹ کی فہرست میں شامل تھا جو پشاور زلمی کی سپورٹ کے لئے لاہور سے اپنی فیملی کے ہمراہ آیاتھا ۔

لاہور قلندر سے ایک اور کرکٹ لور پاکستانی پرچم زیب تن کرکے اور لاہور قلندر کا لوگو اپنے سینے پر سجائے دبئی سٹیڈیم پہنچنے کے لئے بے تاب تھا۔ ایک اور چھوٹا بچہ پاکستانی پرچم تھامے سٹیڈیم میں داخل ہونے کے لئے پرجوش تھا ۔ اس کے علاوہ جنرل سٹینڈ اور وی آئی پی انکلوژرزمیں بھی شائقین کرکٹ کی بڑی تعداداپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لئے سٹیڈیم میں موجود تھی ۔

دبئی میں کرکٹ مقابلوں سے محظوظ ہونے والے پاکستانی ملک کی سیاسی صورت حال کے بارے میں بھی نعرہ بازی کرتے ہوئے نظر آئے۔خاص طور پر جمعہ کے روز کھیلے گئے مقابلوں میں مجھے کیوں نکالا کے نعرے گونج اٹھے ۔ دبئی سپورٹس سٹیڈیم میں لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلے گئے میچ میں شائقین کی جانب سے پہلے گو نواز گوکے نعرے لگائے گئے جس کے بعد مجھے کیوں نکالا کے نعرے گونجنے لگے ۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن میں بھی گونواز گو کے نعرے لگ چکے ہیں تاہم مجھے کیوں نکالا کا نعرہ پی ایس ایل تھری میں پہلی مرتبہ متعارف کروایا گیا ہے ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*