Main Menu

شہباز شریف ذاتی تشہیر پر خرچ پچپن لاکھ واپس کریں: سپریم کورٹ

پاکستان کی عدالتِ عظمٰی(سپریم کورٹ ) پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے، صوبہ پنجاب کے وزیرِ اعلٰی شہباز شریف کو اپنی تشہر پر خرچ کی جانے والی خطیر رقم کی واپسی کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمعرات کو حکومتی اشتہارات یا پبلسٹی پر آنے والے خرچ کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی جس میں شہباز شریف کو ان کی حکومت کی جانب سے میڈیا میں دیے گئے ایک اشتہار پر خرچ ہونے والی 55 لاکھ کی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایسا اشتہار جس سے وزیرِ اعلٰی کی ذاتی پبلسٹی ہوئی ہو اس کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالا جانا چاہیے لہٰذا اس پر خرچ ہونے والی رقم قومی خزانے کو لوٹائی جائے۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ میڈیا میں حکومتی اشتہارات کی مہم پر ایک ماہ میں 120 ملین روپے خرچ کیے گئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*