Main Menu

جے ایس بنک کے مالک کا بیٹا امریکا میں پاکستانی سفیر نامزد

پاکستان میں کام کرنے والے جے ایس بنک کے مالک کے بیٹے علی صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر نامزد کر دیا گیا۔

پچھلے سال اگست سے پاکستان کی کابینہ میں بطور خصوصی مشیر برائے وزیراعظم شامل ہونے والے علی صدیقی جے ایس بنک کے مالک جہانگیر صدیقی کے بیٹے ہیں اور ان کا پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کاروباری تعلق بھی بتایا جاتا ہے۔

علی پاکستانی بینک ’جے ایس‘ کے چیئرمین کے عہدے پر بھی براجمان ہیں جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ملکیت و سرپرستی میں چلنے والی معروف نجی فضائی کمپنی ایئر بلیو میں ان کا عہدہ ڈائریکٹر کا ہے۔

یاد رہے کہ علی صدیقی کا نام بھی پاناما پیپرز میں آیا تھا جہاں برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ ان کی ایک آف شور کمپنی نووولینس لمیٹڈ بھی سامنے آئی تھی۔

بنکار کے بیٹے اور وزیراعظم کی فضائی کمپنی میں اہم عہدے کے حامل علی صدیقی کی ایک اور قابلیت امریکا کی آئی وی لیگ یونیورسٹی کورنیل سے حاصل کردہ معاشیات کی بی اے کی ڈگری ہے۔

علی کی نامزدگی پر مختلف قسم کی آ راءسامنے آ رہی ہیں تاہم ان کی امریکا میں پاکستانی سفیر جیسی اہم پوسٹ پر نامزدگی کو قابلیت کے میزان پر جانچنے والوں کو ان کی خوبیاں کم اور تعلقات کی آشیرباد زیادہ نظر آ رہی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*