Main Menu

پاکستان میں دہشت گردی میں مسلسل کمی آ رہی ہے: تھنک ٹینک رپورٹ

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیکورٹی اداروں کی کاروائیوں کےنتیجہ میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں پچھلے تین برسوں سے مسلسل کمی آئی ہے اور 2017 میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 21 فیصد کمی آئی۔

پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والے اس رپورٹ کے مطابق 2016 میں دہشت گردی کے باعث 2 ہزار 613 افراد جاں بحق، ایک ہزار 714 زخمی ہوئے تھے جبکہ 2015 میں 4 ہزار 647 افراد دہشت گردی کا نشانہ بن کر لقمہ اجل بنے اور ایک ہزار 927 افراد زخمی بھی ہوئے۔

دو ہزار سترہ میں دہشت گردی کے نتیجے میں 2 ہزار 57 افراد جاں بحق، 2 ہزار 74 افراد زخمی ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 4 ہزار 131 افراد متاثر ہوئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*