Main Menu

الیکشن کمیشن کاایوان بالا کے انتخابات میں” ہارس ٹریڈنگ“ کا نوٹس

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ایوان بالا(سینیٹ) کے انتخابات میں” ہارس ٹریڈنگ“ کا نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مختلف اخبارات اورمیڈیا چینلز پرسینیٹ کے الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ پر نوٹس لیتے ہوئے ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیانات دینے والے آٓٹھ ارکان پارلیمنٹ کو نوٹسز جاری کئے ہیں کہ وہ چودہ مارچ کو صبح دس بجے الیکشن کمیشن آف پاکستان پیش ہو کر ثبوت پیش کریں تاکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

نوٹسز الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے مستقل پتوں اور پارلیمنٹ لاجز پر ارسال کئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین و رہنماﺅں نے بھی سینیٹ کے حالیہ انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*