Main Menu

مشرقی غوطہ: بشارالاسد کی فوجوں کی تازہ بمباری سے مزید 45ہلاکتیں

شام کے شہر مشرقی غوطہ میں بمباری کے نتیجے میں مزید پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین ہفتے سے جاری کاروائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات سو سے تجاوز کر گئی۔

اقوام متحدہ کے مطابق بشاالاسد کی فوجوں کا تازہ نشانہ بننے والے مشرقی غوطہ میں چار ہزار کے قریب مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔شہریوںنے تباہ حال مکانوں اور عمارتوں کے تہہ خانوں میں پناہ لے رکھی ہے۔انہیں ادویات اور کھانے پینے کی چیزیں دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

دوسری جانب صدر بشارالاسد نے اقوام متحدہ کا فائر بندی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے بمباری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔شامی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غوطہ میں آپریشن دہشت گردی کے خلاف جنگ کا تسلسل ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کا فوری انخلا نہ ہوا تو ایک ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*