Main Menu

ایوان بالا کے انتخابات میں جیت کس کا مقدر؟

وفاق پاکستان کی علامت ایوان بالا( سینیٹ )کی104 نشستوں میں سے 52 پرہفتہ کو(تین مارچ) انتخابات ہو رہے ہیں جن میں چاروں صوبوں سے باون نئے سینیٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ صبح نو سے شام چاربجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔52 سینیٹرز اپنی 6 سالہ مدت پوری کرکے 11 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ ان کی جگہ 12 مارچ کو نئے سینیٹرز حلف اٹھاکرایوان بالا میں قانون سازی کے فرائض انجام دیں گے۔

ایوانِ بالا کے لیئے سینیٹرز کی چاروں صوبوں سے مجموعی طور پر 92، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) سے 8، اسلام آباد سے 4 نشستیں ہوتی ہیں۔
صوبے کی سطح پر کل 23 نشستیوں میں سے 14 جنرل، 4 خواتین جبکہ ایک اقلیت اور 4 ٹیکنوکریٹ کے لیے ہوتی ہیں۔

انتخابات میں بلوچستان اسمبلی سے وفاق کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو انتہائی کم سیٹیں ملنے کی توقع ہے جبکہ پنجاب سے ن لیگ کی برتری کا واضح امکان ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*