Main Menu

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر دہشت گردی: دو جوان شہید

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی)کی خلاف وزری کرتے ہوئے آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک آرمی کے دوجوان شہید ہوگئے۔جوابی کارروائی میں پاکستانی علاقوں پر فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والے دونوں جوانوں کا تعلق آزاد کشمیر کے دو مختلف اضلاع تھا۔جام شہادت نوش کرنے والے28سالہ سپاہی عامرحسین ضلع بھمبر کی تحصیل سمہانی کے رہائشی تھے۔

دوسرے شہید 32 سالہ محمد منیر چوہان کا تعلق ضلع حویلی کے علاقے رکھ چکری کے گاوں کہوٹہ سے تھا۔

پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور بھارتی پوسٹ کو بھاری نقصان ہوا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*