Main Menu

بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کیلئے تیاریاں مکمل

پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

سرحد پر لگائے جانے والی باڑ کی اونچائی بارہ فٹ اور چوڑائی نوفٹ ہوگی، جبکہ درمیان میں خاردار تار کے رول کو ڈالاجائے گاجو بتیس بتیس انچ کی ہوگی۔

وائس آف امریکہ کی پاکستانی حکام کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق چین سے منگوائی گئی خاردار تاریں پاکستان پہنچ چکی ہیں جن کی پاک افغان بارڈ پر تنصیب کاکام جلد شروع کیا جائیگا۔ تاہم تار نصب کرنے کا کام شروع کرنے کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی۔

پاک افغان سرحد پر نئے 14 چھوٹے قلعے بھی قائم کئے جائیں گے جہاں ایف سی کے جوان موجود ہوں گے اور سرحد کی نگرانی کر ینگے۔ اس کے علاوہ مزید 50قلعے بھی قائم کئے جائینگے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے در میان تقریباً 2500 کلو میٹر طویل سرحد ہے جس کا تقریباً 1200 کلو میٹر حصہ صوبہ بلوچستان کے ساتھ لگتا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*