Main Menu

عالمی طاقتیں کشمیر تنازع پر تماشا دیکھنے کے بجائے حقیقی کردار ادا کریں: سردار مسعود

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی فضاءکے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کمیونٹی سے مدد طلب کرلی۔

برٹش کونسلرز، لورڈ میئرز اور لندن کے میئرز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت اور غیر قانونی حراست کو روکنے کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔

سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا معاملہ خطے میں غیر واضح ہے جہاں ہر سال ہزاروں افرار کو قتل، تشدد، زخمی، قید کیا جاتا ہے۔انہوں نے بین الاقوامی کمیونٹی سے مطالبہ کیا کہ عالمی طاقتوں کو کشمیر تنازع پر تماشا دیکھنے کے بجائے اپنا حقیقی کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشمیر معاملے پر بھارت سے مذاکرات کا سلسلہ ختم کرنا چاہیے جس کی انہوں نے تین وجوہات بھی پیش کیں۔

پہلی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر دو ملکوں کے بجائے ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

دوسری وجہ میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے دو طرفہ مذاکرات کے تمام تر دروازے بند کر رکھے ہیں۔

تیسری وجہ میں انہوں نے بتایا کہ اب تک دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے سود ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بن گیا ہے اور اس کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*