Main Menu

عمران خان تیسری بار شادی کرنے میں کامیاب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےبشری مانیکا سے شادی کر لی۔

اتوار کو میڈیا میں گردش کرنے والی ایک سادہ سی تقریب کی تصاویر میں عمران خان اپنی نئی دلہن اور چند قریبی عزیزوں کے ہمراہ بیٹھے ہوئے کافی خو ش نظر آ رہے ہیں جبکہ ان کی دلہن نے چہرے کو چادر سے ڈھانپ رکھا ہے ۔

عمران خان کی سیاست کی طرح ان کی ازدواجی زندگی بھی اونچ نیچ کا شکار رہی ہے۔ جمائماخان سے ان کی پہلی شادی ہوئی جس میں سے ان کے دو بیٹے ہیں جو لندن میں والدہ کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

عمران کی دوسری شادی بی بی سی کے سابقہ ویدر گرل ریحام خان سے ہوئی تاہم یہ شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور عمران نے انہیں طلاق دے دی۔

عمران کی نئی دلہن ایک مذہبی گھرانے کی خاتون ہیں جن کے پانچ بچے ہیں۔

عمران بشری مانیکا کو اپنا روحانی رہنما مانتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ اس شادی کی بشارت بشری مانیکا کو دی گئی تاکہ وہ عمران سے شادی کر کے اس کا وزیراعظم بننے کا خواب پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالے۔

عمران کی تازہ شادی میں عمران کے صرف ذاتی دوست شریک ہوئے جبکہ ان کی بہنیں ایک بار پھر اپنے بھائی کی شادی میں موجود نہیں تھیں۔

پی ٹی آئی کے رہمناﺅں اورکارکنوں نے اپنے چیئرمین کو شادی پر مبارک باد دی ہے ۔

سینیٹر اعتزاز احسن سمیت بہت سے لوگوں نے جنگ اخبار کے رپورٹر عمر چیمہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چونکہ عمران کی شادی اٹھارہ فروری کو ہوئی ہے لہذا عمر چیمہ اپنی اس خبر کے حوالے سے معافی مانگیں جب انہوں نے خبر شائع کی تھی کی عمران کی شادی یکم جنوری کو ہو چکی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*