Main Menu

آزاد کشمیر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے پانچ بھارتی فوج ہلاک

افواج پاکستان نے ایل او سی کی دوسری طرف سے آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی پوسٹ پر کامیاب جوابی فائرنگ کرکے پوسٹ کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی فوج کے جوانوں نے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنایا جہاں سے معصوم شہریوں پر فائرنگ کی گئی تھی۔ پاکستانی فائرنگ سے بھارت کے 5 فوجی مارے گئے اور کئی زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کی جانب سے معصوم شہریوں پر دہشت گردی کا جواب موثر انداز میں دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں پوسٹ پر شدید شیلنگ اور وہاں سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بٹل سیکٹر میں سکول کے بچوں کو لے کر جانے والی وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 28 سالہ ڈرائیور محمد سرفرازشہید ہوگیا تھا تاہم وین میں سوار بچے معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*