Main Menu

سپریم کورٹ میں خاقان عباسی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ایل۔این جی کی درآمد میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
ایک تین رکنی بنچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 12 فروری سے اس درخواست کی سماعت کرے گا۔
شیخ رشید نے اس درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت نے ایل این جی معاہدے میں قوانین اور سپریم کورٹ کی ہدایات کو مدنظر نہیں رکھا جس سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ معاہدے کے ذریعے لوٹی ہوئی رقم اور بنائے گئے اثاثے ضبط کیے جائیں اور ایک اہل اور ایمان دار شخص کو چیئر مین اوگرا تعینات کیا جائے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نا اہل قرار دیا جائے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*