Main Menu

برسلز: پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی او ر سفارتی حمایت جاری رکھے گا:نغمانہ ہاشمی

khawaja-zafar2پانچ فروری کے حوالے سے یوم کشمیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام یورپی یونین کے صدر مقام برسلز میں یورپی پریس کلب میں کیا گیا جس میں پاکستان کی برسلز میں سفیر محترمہ نغمانہ اے ہاشمی ، پاکستانی و دیگر کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کے علاوہ یورپی پارلیمنٹ سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی اور کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ نغمانہ ہاشمی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی محاذ پر حمایت جاری رکھے گا۔

دیگر مقررین جن میں آصف حسین میمن ڈی ایچ ایم،پروفیسر ڈاکٹر الیگزینڈر تھیس،صحافی انیتا بلندی اورکونسلر شازیہ منظور بھی شامل تھی نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کشمیریوں کے ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔

یورپی پریس کلب میں ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور کشمیری قوم پر ہونے والے ظلم کی داستان لکھی ہوئی تھی۔

BelKSD1 BelKSD2 BelKSD3 BelKSD4 BelKSD5 BelKSD6 BelKSD7  BelKSD9 BelKSD10 BelKSD11






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*