Main Menu

پراپرٹی ڈیلرزمعاشی بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں: طاہر مسعود ، صدر ر ئیل اسٹیٹ ڈیلرز لاہور

حکومت نے رئیل اسٹیٹ ٹیکسزمیں 100 فی صداضافہ کرکے پراپرٹی ڈیلرز کو خودسوزی کرنے پر مجبور کردیا ہے ، پراپرٹی ڈیلرز کو اپنے حقوق کا تحفظ کرنے اور ناجائز پراپرٹی ٹیکس ختم کروانے کےلئے سڑکوں پر آنا ہوگا، لاہور کی ڈیلربرادری نے انتخابات میں صدارت کا اہل بنایا تو لاہور کی تمام ڈیلرز ایسوسی ایشنز کو متحد کرنے کےلئے کوشش کریںگے ۔

ان خیالات کا اظہار رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور کی صدارت کےلئے نامزد جوہر ٹاون ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر طاہر مسعود نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت نے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار پر مسلسل ٹیکس عائد کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے باعث اس کاروبار سے منسلک ڈیلرز معاشی بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں اور حال ہی میں چند ایک ڈیلرز اپنے حالات کے ہاتھوں مجبور ہوکر خودسوزی بھی کرچکے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں طاہر مسعود کا کہنا تھا کہ ڈیلر برادری میں تنظیم سازی کا فقدان نظر آیا ہے جس کے باعث پراپرٹی ڈیلرز کو سڑکوں پر آنے کے باوجود کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی ڈیلر برادری نے رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور کی صدارت کےلئے ان پر اعتماد کا اظہارکیا ہے جسے کےلئے وہ ان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آف ریلٹرز ایسوسی ایشن کے صدر میجر (ر) رفیق حسرت ، بحریہ ٹاون ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ناصر جاوید ، گجر پورہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد الیاس ، جنرل سیکرٹری میاں نعیم ، جوہر ٹاون ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میاں ماجد ، صدر اقبال ٹاون ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد اشرف بھٹی ، جنرل سیکرٹری عمران مشتاق ، میاں لطیف صدر ماڈل ٹاون ایکسٹینشن ، فیصل ٹاون ، محمد عثمان کوآرڈینٹرلاہور ، چوہدری نعیم گورائیہ سرپرست اعلیٰ جوہر ٹاون ڈیلرز ایسوسی ایشن ، کوآرڈینٹر ریلٹرزلاہور چوہدری قیصر علی ، صدر کالج روڈ چوہدری طاہر نے مشترکہ طور پر انہیں صدارت کے لئے نامزد کیا اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔
انٹرویو : اشفاق مغل / تصاویر : جمشید منور






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*