Main Menu

نصرت غنی: برطانیہ کی تاریخ کی پہلی مسلم خاتون وزیر

پاکستان نژاد برطانوی پارلیمینٹرین نصرت غنی برطانیہ کی تاریخ کی پہلی مسلمان خاتون وزیر بن گئیں۔

46 سالہ نصرت غنی کو اہم وزارتوں میں سے ایک ٹرانسپورٹ وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نصرت غنی کے والدین کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا، جو کئی دہائیاں قبل برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔

نصرت غنی ستمبر 1972 میں انگلستان کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئیں، جہاں سے انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد برمنگھم سٹی یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

نصرت غنی مشہور برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی ورلڈ‘ کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔ 2015 کے عام انتخابات میں انہوں نے مشرقی سسیکس کے انتخابی حلقے ولیڈن سے کامیابی حاصل کی، وہ اس حلقے سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بھی بنیں۔

نصرت غنی سے قبل متعدد پاکستانی نژاد برطانیہ میں مختلف اہم عہدوں تک رسائی حاصل کر چکے ہیں جن میں شبنم چوہدری اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی نہ صرف پہلی پاکستانی بلکہ پہلی ایشیائی و خاتون سپرنڈنٹ بنیں۔

صادق خان وہ پہلے پاکستانی نژاد مسلمان ہیں، جو دنیا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک لندن کے میئر منتخب ہوئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*