Main Menu

مسلم لیگ نواز کی حکومت کی پی آئی اے کو بیچنے کی تیاریاں مکمال

مسلم لیگ نواز کی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا، منصوبہ تیار ،منظوری کے لئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

صباح نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں پی آئی اے سے ہوٹلز، کیٹرنگ اور مینٹینینس کوالگ کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کیہے کہ وفاقی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

 دانیال عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ پی آئی اے فروخت کرنیکا منصوبہ اگلے ہفتے کابینہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا جبکہ عام انتخابات سے پہلے پی آئی اے کی فروخت کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت ایئرلائن کو پی آئی اے کے دیگر شعبوں بشمول ہوٹلز، کیٹرنگ اور مینٹینینس سے الگ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔بعدازاں مرکزی ایئرلائن کو فروخت کردیا جائے گا۔پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیاروں کو گراونڈ کردیا گیا۔

دانیال عزیز کا کہناہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی میں امارات اور اتحاد ایئرلائن پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں تاہم 2016 میں حکومت نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*