Main Menu

مقابلہ حسن: اینجلین مس بیلجیئم کا تاج سر پر سجانے میں کامیاب

انٹورپ سے تعلق رکھنے والی اینجلین فلور پوآ، مس بیلجیئم کا تاج سر پر سجانے میں کامیاب ہو گئی۔

اینجلیس اب بیلجیئم کی جانب سے عالمی مقابلہ حسن میں بھی شرکت کریں گی۔

بائیس سالہ اینجلین شہر انٹورپ میں فلائنگ اکیڈمی میں زیرِ تعلیم ہیں۔ان کی منزل پائلٹ بننا اور جہاز اڑا کر بلندیوں کے سفر کا آغاز کرنا ہے لیکن اس سے قبل کہ وہ جہاز اڑاتی انہوں نے مقابلہ حسن جیت کر شہرت کی بلندیوں کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

بیلجیئم کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز پانے کے لیئے اینجلین نے انتیس دیگرخوبصورت خواتین شرکاءکو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

بیلجیئم کے فلیمش علاقے سے یہ لگارتار پانچویں مس بیلجیئم منتخب ہوئی ہیں۔

فلپائن نژاداینجلین ابھی سے مقابلہ عالمی مقابلہ حسن جیتنے کے لیئے پر تولنے لگی ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*